15 اپریل 2015 - 12:51
عمان ، یمن میں جنگ بندی کےلئے خفیہ صلاح و مشورے کا مرکز

باخبر سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عمان، کئی دنوں سے یمن میں جنگ بندی کے لئے عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور حملہ آور اتحاد سے وابستہ افراد کے درمیان خفیہ مذاکرات کا میزبان بنا ہوا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باخبر سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عمان، کئی دنوں سے یمن میں جنگ بندی کے لئے عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور حملہ آور اتحاد سے وابستہ افراد کے درمیان خفیہ مذاکرات کا میزبان بنا ہوا ہے-
باخبر ذرائع کے اعلان کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان قابوس نے یمن میں جنگ بندی کے لئے کئی دنوں کے دوران مختلف ممالک کے دارالحکومتوں سے رابطے شروع کئے ہیں تاکہ مذاکرات کی زمین ہموار کرسکیں لیکن سعودی عرب، یمن پر حملے جاری رکھے جانے پر زور دے رہا ہے- اس سلسلے میں عمان کی حکومت نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور سعودی عرب، مذاکرات شروع کرنے کے لئے دائمی جنگ بندی کریں اور مسقط میں مذاکرات انجام دیئے جائیں جس میں امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کے نمائندے شرکت کریں- عمان کے منصوبے میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد، عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور علی عبداللہ صالح کو غیرمسلح کرنے اور مختلف گروہوں کی مشارکت سے قومی حکومت کی تشکیل جیسی شقیں بھی شامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲